ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی سرحد کے قریب دسیوں یمنی باغی ہلاک

سعودی سرحد کے قریب دسیوں یمنی باغی ہلاک

Thu, 25 Aug 2016 14:56:39    S.O. News Service

ریاض،25؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے ساحلی شہر جازان کے قریب سعودی فورسز کی کارروائی میں یمن کے حوثی باغی گروپ اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار ملیشیا کے دسیوں جنگ جو ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔یمن سے باغیوں کی بڑی تعداد نے نجران کے بالمقابل پہاڑی علاقوں سے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی جس پر فورسز نے یمنی باغیوں پرحملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کی دراندازی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری ہیں۔ آخر کارجنگجو واپس فرار ہونے پرمجبور ہوگئے۔ کارروائی میں دسیوں جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔


Share: